9 مئی 2012 - 19:30

شامي حکومت کے ملکي بحران پر قابو پالينے کے بعد قطر کے وزير خارجہ نے حکومت شام کو گرانے کي کوششيں ناکام ہوجانے پر کڑي نکتہ چيني کي ہے.

ابنا: لبنان سے شائع ہونے والے اخبار الديار کے مطابق قطر کے وزير خارجہ حمد بنجاسم ال ثاني نے واشنگٹن ميں اعلي امريکي اور قطري سيکورٹي عہديداروں سے بات چيت کرتے ہوئے  کہا کہ بعض ممالک شام مخالف پاليسياں اپنانے کے لئے ان کے ملک سے بھاري مراعات کا مطالبہ کر رہے ہيں-

حمد بن جاسم آل ثاني نے الزام لگا کہ  عرب ليگ کے سيکريٹر جنرل نبيل العربي نے عرب ملکوں کو شام مخالف پاليسياں اپنانے پر راضي کرنے کے لئے بھاري رقم کا مطالبہ کيا ہے-

دوسري جانب اردن نے قطر سے مطالبہ کيا ہے کہ شام کے مخالفين کي مدد کے لئے اس کي سرزمين کو استعمال کرنے کے بدلے سالانہ تين ارب ڈالر ادا کرنے کے علاوہ اسکي گيس کي ضروريات بھي پوري کرے-

شامي حکام کئي بار قطر، سعودي عرب، ترکي اور بعض مغربي ملکوں پر ملکي بدامني ميں بلواسطہ يا بلاواسطہ طور پر ملوث ہونے کا الزام لگا چکے ہيں-................

/169